ٹیکس دہندگان کے تحفظ کیلئے نیا سکیورٹی نظام تیار

لاہور (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کے تحفظ اور سائبر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے آئرس لاگ اِن پورٹل پر نیا کیپچا ویری فکیشن سسٹم متعارف کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق اب صارفین کے لیے لاگ اِن سے قبل کیپچا مکمل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حروفِ تہجی اور عددی نمبروں پر مشتمل کیپچا سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔اس سے قبل صارفین صرف یوزر نیم اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ اِن کر سکتے تھے۔حکام کے مطابق اضافی تصدیقی مرحلے سے غیر مجاز رسائی کے امکانات کم ہوں گے جبکہ خودکار بوٹس اور ہیکنگ کی کوششوں کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ایف بی آر کے مطابق ڈیجیٹل سسٹم کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور نئی سکیورٹی پرت کے اضافے سے ای سروسز مزید محفوظ اور قابلِ اعتماد بن جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں