آن لائن بزنس میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے نیا نظام نافذ

اسلام آباد (بیوروچیف) ای کامرس میں ٹیکس چوری روکنے اور زیادہ شفافیت لانے کے مشن کے تحت ایف بی آرنے آن لائن بزنس میں سیلزٹیکس جمع کرنے کا نیا طریقہ نافذ کر دیا۔اب آن لائن شاپنگ آرڈرز پر سیلز ٹیکس سورس پر کاٹا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز ود ہولڈنگ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے، مڈل مین سپلائر بیچنے والے فریق کو ادائیگی کرتے وقت ٹیکس کٹوتیکریں گے، ٹیکس کی کٹوتی کر نے بعد میں یہ رقم ایف بی آر کوجمع کروائیں گے، اس سے ٹیکس چوری روکنے اور ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی، سپلائرز کو کریڈٹ ملے گا، وہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں ایڈجسٹ کر سکیں گے۔ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس قوانین کا اطلاق آن لائن آرڈر کئے گئے سامان پر ہوگا، بینک اور دیگر گیٹ ویز آن لائن پیمنٹ پر ٹیکس کاٹیں گے، کوریئر کمپنیاں بھی کیش آن ڈلیوری آرڈرز پر ٹیکس کاٹیں گی، دراز سمیت آن لائن مارکیٹ پلیسز تمام ٹرانزیکشنز کی رپورٹنگ کریں گی، سیلز ٹیکس کی عمومی شرح 18 فیصد تاہم ودہولڈنگ ٹیکس شرح الگ ہوسکتی ہے، ایف بی آر کا پرال سسٹم ٹیکس آٹو کیلکولیٹ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں