غیر قانونی ملائیشیا جانے والا مسافر اور ایجنٹ گرفتار

کراچی (بیوروچیف) ایف آئی اے امیگریشن نے ملائیشیا جانے والے مسافر اور انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کنسلٹنٹ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا، مسافرنے تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے کی آڑ میں ملائشیا جانا تھا، کنسلٹنٹ ایجنٹ نے جعلی نکاح نامے پرجوڑے کو ترکیہ کا وزٹ ویزا لگوا کر دیا۔ کراچی ائرپورٹ پرکارروائی میں تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے پرجانے والے ایازخان کو گرفتار کیا گیا، ملزم کو بشیر نامی ایجنٹ نے دس لاکھ روپے کے عوض تھائی لینڈ سے غیرقانونی سرحدی راستے سے ملائیشیا پہنچانا تھا۔ دوسری کارروائی میں اے ایچ ٹی سی سرکل ٹیم شاہراہ فیصل سے سید اعجاز احمد نامی کنسلٹنٹ ایجنٹ کوگرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری ترکیہ جانے والے مبینہ میاں بیوی مسافروں کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزم رقم کے عوض جعلی نکاح نامے پرصوبیہ اورکاشف نامی مسافروں کو میاں بیوی ظاہر کرکے ترکی کا ویزا لگوا کر دیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مذید کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں