امریکہ سے تجارتی معاہدہ کیخلاف بھارتی کسان سڑکوں پر نکل آئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت امریکا تجارتی معاہدے کیخلاف بھارت کے چھوٹے کسانوں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ کسانوں نے ملک بھر میں بھارت امریکا تجارتی معاہدے کیخلاف احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں کسان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں بھارت نے امریکا کو حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تجارتی معاہدہ بھارت کے انتہائی محفوظ کاشتکاری کے شعبے کو امریکی مصنوعات کے لیے کھول دیگا، بھارت امریکا سے سویابین سمیت دیگر زرعی مصنوعات درآمدکر سکے گا۔ اس معاہدے سے قیمتوں میں کمی کے خدشات، مقامی فصلوں کی مانگ میں کمی اور جی ایم فصلوں کے ممکنہ خطرات شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت بھارت امریکی فارم کے سامان پر محصولات میں کمی کریگا، بھارت روس سے تیل خریدنا بھی بندکر دیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں