ورلڈ کپ میں آج تین میچ

کولمبو (سپورٹس نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج تین میچ شیڈول ہیں،پہلے میچ میں عمان اور آئرلینڈ، دوسرے میچ میں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ،آج کھیلے جانیوالیپہلے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے آئرلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے پر عمان کے کپتان جتندر سنگھ کا کہنا تھا کہ وکٹ نئی ہے، اس لیے ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو میچز میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی اس پر فوکس کریں گے۔ آئرلینڈ کے کپتان لوکران ٹکر کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے،انہوں نے کہا کہ مستقل کپتان پال سٹرلنگ کا ساتھ نہ ہونا ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہے،ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ پال اسٹرلنگ اور کالٹز کی جگہ ٹم ٹیکٹر اور جوش لٹل کو شامل کیا گیا ہے۔دوسری طرف دوپہر اڑھائی بجے کے میچ میں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہونگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں