سی سی ڈی کے پنجاب میں آپریشنز ’26دہشتگرد گرفتار

لاہور (بیوروچیف) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 286انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 26دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشنز لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، خوشاب، میانوالی اور دیگر شہروں میں کیے گئے۔سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور سے القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے دھماکہ خیز مواد، 3آئی ای ڈی بم اور 19ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عرفان، ضامن علی، مجاہد علی، فیصل اور دیگر ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران 4662 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن میں 538 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 160,009 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں