ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کو رہائش کی خدمات کی فراہمی میں ناکامی پر عمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو رہائشی خدمات کی خلاف ورزی پردو عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے۔ اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے 1800 خدمات کمپنیوں کی سروسز معطل کیے تھے۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے مقررہ معیار کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی پر کارروائیاں جاری ہیں۔




