اینٹی کرپشن کا چھاپہ،اوورچارجنگ پر کیٹل مارکیٹ جھنگ کے 19ملازمین گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کرپشن فری پنجاب اور کسانوں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کی غرض سے ضلع جھنگ میں کیٹل مارکیٹ میں اوور چارجنگ کے الزام میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر اے ایم او سمیت19ملازمین کو گرفتار کرتے ہوئے ساڑھے 42لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد کنور خالد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جھنگ محمد سرفراز وڑائچ نے کیٹل مارکیٹ جھنگ محمد مبشر کی درخواست پر چھاپہ مارکر پرالی تندی اور فی جانور کی فیس کی مد میں اور چارجنگ ثابت ہونے پر کیٹل مارکیٹ میں موجود کائونٹرز پر 4267290 کیش ریکارڈ اور AMOسمیت اہلکاران کو گرفتار کر کے افسران کیٹل مارکیٹ اور ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں