خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا اوباش نوجوان پکڑے جانے کے ڈر سے کھمبے سے ٹکرا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) راہ چلتی خاتون کے ساتھ دست درازی کرنے والا ملزم سی سی ڈی اقبال ٹائون کے ساتھ مقابلے میں بھاگتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی ہو گیاجسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی فیصل آباد ملک طارق کی ہدایت پر سرکل آفیسر سی سی ڈی اقبال ٹائون علی اکرام نے ٹیم کے ہمراہ ملزم سیف کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے موٹرسائیکل بھگا دی جس سے ملزم بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس سے ملزم کا بازو ٹوٹ گیا، ملزم راہ چلتی خواتین کو چھیڑتا تھا، کچھ دن قبل ملزم کی خاتون کو چھیڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں