5ارب ڈالرزسے غزہ کی تعمیر نو کی جائے گی’ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کیلئے5ارب ڈالرز کے فنڈز دیں گے۔ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بورڈ کے اراکین کی جانب سے فراہم کردہ رقم غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کیلئے استعمال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کیلئے اہلکار دینے کا وعدہ کیا ہے، حماس کو طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کرنا اور اسلحہ چھوڑنا ہوگا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے مثر بین الاقوامی ادارہ ثابت ہو گا، چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں