لاہور (بیوروچیف) ضرورت مند خاندانوں کی مالی مدد سے متعلق پروگرام مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000یکم رمضان المبارک سے فنکشنل ہو گی۔ وزیراعلیٰپنجاب مریم نواز نے پروگرام سے متعلق بتایا کہ مالی مشکلات میں مبتلاافراد 24گھنٹے 10ہزار روپے تک مالی امداد لے سکیں گے، ویب پورٹل، یا ایپ پر شناختی کارڈ نمبر درج کرکے مالی مدد حاصل کی جاسکے گی۔جانچ پڑتال کے بعد ضرورت مند کو بروقت امداد مہیا کی جائے گی،پروگرام میں شفافیت کیلئے لائیوٹریکنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ بھی ہوگی۔رجسٹرڈ درخواست گزار کو 24گھنٹے کے اندررقم ٹرانسفر ہوجائے گی ،رمضان المبارک میں ہر ضرورت مند کیلئے حکومتی وسائل تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔




