سعودیہ میں وزٹ ویزا پر زائد قیام،50ہزار ریال جرمانہ،6ماہ قید ہوگی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اب سعودی عرب میں وزٹ ویزا پر زائد قیام کرنے پر قید اور جرمانے ہوں گے۔سعودی عرب کی حکومت نے وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی سعودیہ میں قیام کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا آغاز کر دیا۔ ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود کسی وجہ سے وہاں رہنے پعر مجبور افراد کو اپنے ویزا سے زیادہ قیام کی اطلاع متعلقہ حکام کو دینا ہو گی۔ بر وقت اطلاع نہ دینے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ سعودی حکام نے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی وہاں رکے رہنے والوں کے لئے سخت سزاں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر وزیٹر کے اوور اسٹے کی اطلاع نہ دینے پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا اور چھ ماہ تک قید کی سزا ہو گی۔گزشتہ دنوں کے دوران سعودی عرب میں اقامہ ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پبلک سکیورٹی نے حالیہ اطلاع سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں دی ہے۔ اس اطلاع میں شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ وزٹ ویزا پر اپنی مدت سے زیادہ قیام کرنے والے افراد کے بارے میں اطلاع دیں۔وزٹ ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی سزاں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حکام کے مطابق اگر خلاف ورزی کرنے والا مقیم غیر ملکی ہو اور وہ وزیٹرز کے اوور اسٹے کی رپورٹ نہ کرے تو اسے بھی مملکت سے بے دخلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے مملکت کے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر زور دیا کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ فراہم نہ کریں۔ تمام شہری ایسے غیر ملکیوں سے کسی بھی قسم کے تعاون سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں