بانیPTIکا جیل یا ہسپتال میں علاج،فیصلہ کسی وقت بھی متوقع

اسلام آباد (عظیم صدیقی) خان کی ہسپتال منتقلی فیصلہ آج کل میں متوقع’ میڈیکل بورڈ کے خان کے طبی معائنے کی رپورٹ وزارت صحت کو دے دی گئی ہے۔5ڈاکٹروں کے پینل نے گزشتہ روز متعلقہ مشینری اور آلات کے گھنٹوں معائنہ کیا اور خان سے ان کی طبی تکالیف کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کی آنکھ میں پہلے کی نسبت اب کچھ بہتری آئی ہے بورڈ نے ماہرانہ رائے دے دی ہے البتہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے کہ انہیں ہسپتال منتقل کرنا ہے یا جیل میں ہی ان کا علاج کرنا ہے۔ اس سلسلے میں فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں