بھارتی آبی جارحیت،پاکستانی دریاؤں میں پانی کی شدید کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کو بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سامنا ہے بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے پانی کی آمد میں مسلسل کمی کاسامنا ہے، ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد تین ہزارچھ کیوسک رہ گئی جبکہ اخراج صفر کیوسک ہے،گذشتہ چار روز میں ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں چھ ہزار سات سو کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی، بھارت کی جانب سے بار بار آبی جارحیت ہوتی چلی آ رہی ہے۔ واپڈا کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 15 فروری کو ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 3 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے،گزشتہ4 روزمیں ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمدمیں6 ہزار700 کیوسک کی کمی ہوئی،ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 14 فروری کوپانی کی آمد 4ہزار800 کیوسک تھی اور 13 فروری کوپانی کی آمد6 ہزار200 کیوسک تھی،ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں 11 فروری کو پانی کی آمد10 ہزار300کیوسک اور پانی کا اخراج 4 ہزار 100 کیوسک تھا، بھارت نے گزشتہ سال اپریل میں یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں