سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ایک لاکھ76ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئیکاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1600سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76ہزار 131پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5149 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 74ہزار 453پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں