شہباز شریف کا امیر قطر سے ٹیلی فونک رابطہ،امن و استحکام کیلئے ملکر کام پر اتفاق

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیرِاعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد کا تبادلہ ہوا، دونوں رہنمائوں نے امتِ مسلمہ کی ترقی’اتحاد اور سکون کیلئے مشترکہ دعا کی، دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو ٹیلی فون کیا ہے۔۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔ شہباز شریف اور امیر قطر نے امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اورسکون کیلئے مشترکہ دعا کی۔ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے مشرق وسطی سمیت دنیا میں امن و مفاہمت کیلئے قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دانشمندانہ قیادت کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں