BISPکی امدادی رقم بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) رمضان المبارک سے قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بینیفشریز کیلئے خوشی کی خبر آگئی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک سے قبل مالی امداد کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بھرپور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔خصوصی انٹرویو میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر کفالت کا سہ ماہی وظیفہ تیرہ ہزار پانچ سو روپے سے بڑھا کر چودہ ہزار پانچ سو روپے کر دیا جائے گا جس کی ادارئیگی ماہ رمضان میں کی جائے گی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بینظیر ایجوکیشن وظائف پروگرام کیلئے پانچ سو روپے کے مزید اضافہ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان کے مطابق اسی طرح پانچ سو روپے کا اضافہ بینظیر نشونما پروگرام کیلئے منظور کیا گیا ہے جو حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماں کو غذائی اشیا اور مالی امداد کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں