افغان شہری اپنے ہی جابر حکمرانوں کے نشانے پر

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان شہری اپنے ہی جابر حکمرانوں کی دہشتگردی کا نشانہ بننے لگے،سخت گیر اور جابرانہ پالیسیوں کے بعد اختلافی آوازوں کو دبانے کیلئے افغان طالبان نے گولیاں برسانا شروع کر دیں، افغان میڈیا نے افغان طالبان کی کھلی دہشتگردی اور انتہا پسندی کو آشکار کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ فراہ میں طالبان اہلکاروں نے بربریت کامظاہرہ کرتے ہوئے کسٹمز ملازمین کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان اہلکاروں کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،کسٹمز ملازمین طالبان رجیم کی جانب سے برطرفیوں اورتنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق افغان طالبا ن اپنی آمریت کو طول دینے کیلئے جائز حقوق کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو بھی بندوق کے زور پر دبا رہے ہیں،اقتدار پر قابض طالبان ٹولے نے قانون اور انصاف کو پس پشت ڈال کر اپنے ہی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں