فیصل آباد کے صحافیوں کو بہت جلد صحافی کالونی کی خوشخبری ملنے والی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کی حلف برداری ڈویژنل کمشنر فیصل آبادراجہ جہانگیر انور نے حلف لیا ،فیصل آبادپریس کلب پنجاب کا بہترین کلب ہے ،بہت جلد فیصل آباد کے صحافیوں کو صحافی کالونی کی خوشخبری دینگے ،راجہ جہانگیر انور ،فیصل آباد پریس کلب میں نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کابینہ کے عہدیداران سے حلف لیا اس موقع پر گروپ لیڈرشاہد علی، نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک، ظفر ڈوگر، زاہد مان، ڈائریکٹرانفارمیشن ملک مقبول احمد ،چیئر مین الیکشن کمیشن میاں بشیر اعجازسمیت دیگر سینئر صحافی موجود تھے ،ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی کمشنر فیصل آباد نے صدر پریس کلب سردار بلال ڈوگر ،سینئر نائب صدرمیاں کاشف فرید ،نائب صدر محمد کاشف ،سیکرٹری شوکت علی وٹو ،فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق ،جوائنٹ سیکرٹریز عدیل مان ،ملک علی رضا ،انفارمیشن سیکرٹری افشاں بتول ،ایگز یکٹو ممبران سید ذاکرحسین ،منیبہ فاطمہ ،راناحنا جمیل ،رمشا طارق ،شاہد محمود ،رانا توصیف یوسف ،ارشد انصاری ،علی حسن ،رانا زاہد اقبال ،رانا ندیم اختر ،رانا سجاد مصطفائی ،شوکت علی تبسم ،ابرار حبیبی ،حماد ملک ،فہیم مشتاق کھنہ ،ملک وحید ،رانافضیل سے ان کے عہدوںکا حلف لیا اس موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ میں منتخب ہونیوالی پریس کلب کے عہدیداران کو مبارکبادپیش کرتا ہوں اور امیدکرتا ہوں کہ وہ فیصل آباد کی صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح کیلئے خدمات سرانجام دینگے ،فیصل آباد پریس کلب کو پنجاب کا سب سے بہترین پریس کلب پایا ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ میڈیا نمائندگان جہاںخامیوں کا ذکر کرتے ہیں وہیں انہیں عوام کو شعور دینے کی بھی کوشش کرنی چاہیے ،صحافی کالونی فیصل آباد کے صحافیوں کا حق ہے جو بہت جلد انہیں خوشخبری دینگے ،گروپ لیڈر شاہد علی نے کہا کہ فیصل آباد کے صحافیوں نے ہمیشہ حوصلہ ،دیانت اور پیشہ وارانہ عزم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دئیے اور اپنے پیشے کی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرتی شعور کو فروغ دیا ،صحافی کالونی فقط ایک مکان نہیں ہوگا بلکہ ایک صحافی کی تمام عمر کی صحافتی خدمات کا صلہ ہوگا ہم امید کرتے ہیں کہ کمشنر فیصل آباد جوکہ پاکستان بھر کے صحافیوںکی پسندیدہ شخصیت ہیں وہ فیصل آباد کے صحافیوں کو ان کا حق دلانے کا باعث بنیں گے، ڈیلی بزنس رپورٹ کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے کمشنر فیصل آباد کو بہترین ایڈمنسٹریٹرقرار دیا کہ جنہوںنے فیصل آباد ترقی کیلئے نئے معیار قائم کیے ہیں اب صحافی کالونی کا حصول بھی انہی کے کریڈٹ پر آئے گا، بیوروچیف C41 ظفر ڈوگر نے کہا کہ لاہور کے بعد فیصل آباد کے صحافی کالونی کے حق دار تھے لیکن ہمیشہ طفل تسلیاں دی گئیں متفقہ لسٹ موجود ہے اسی لسٹ پر کالونی کا اعلان کیا جائے، چیئرمین الیکشن کمیشن میاں بشیر اعجاز نے ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے شفا ف الیکشن کے انعقاد میں بھر پور تعاون کیا، صدر پریس کلب بلال ڈوگر نے کہا کہ کمشنر کی قیادت میں شہر میں ترقیاتی منصوبے نئی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا مطالبہ بھی اسی رفتار سے منظور ہوگا صحافی کالونی کیلئے تمام ممبران یک زبان ہیں اورہر سطح پر اپنا حق لینے کیلئے اپنامقدمہ پیش کرینگے ،سیکرٹری شوکت وٹو نے کہا کہ آج کی تقریب جمہوری اقتداراورشفافیت کا روشن نمونہ ہیں ،انہوں نے یقین دلایا کہ بطور سیکرٹری صحافی برادری کے اعتماد پر پورااتریں گے اور ہر ممبر کے حق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں