روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

کراچی (بیوروچیف) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعت سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 11.923ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمارکے مطابق ستمبر2020سے لیکراب تک سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ مجموعی طورپر 11.923ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا،جنوری کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے زریعہ ترسیلات زر کا حجم 216ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے اب تک ملک میں مجموعی طورپر1.695ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جنوری کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعہ سرمایہ کاری کاحجم 72ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 518ملین ڈالر،نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 1.063ارب ڈالراورسٹاک ایکسچینج میں 114ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں