ایران ‘امریکہ میں کشیدگی’اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔اقوامِ متحدہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ معاملات کے حل کے لیے سفارتکاری کا راستہ اختیار کریں۔اقوامِ متحدہ کے مطابق خطے میں جاری عسکری سرگرمیاں اور جنگی مشقیں باعثِ تشویش ہیں اور ان سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، حالیہ بیان بازی اور عسکری اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی امن کے مفاد میں ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست رابطے ناگزیر ہیں، کشیدگی میں کمی اور اعتماد سازی کے اقدامات ہی موجودہ بحران کا پائیدار حل فراہم کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں