شہبازشریف دورہ امریکہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا مکمل کر کے لندن پہنچ گئے ۔ وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے لوٹن ایئر پورٹ پرلینڈ کیا،جہاں وہ اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں دو دن قیام کے بعد پیرکو پاکستان روانہ ہوں گے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس دورے میں پاکستان کو بڑی پذیرائی ملی، کبھی پاکستان تنہائی کا شکار تھا مگر اب عالمی سفارتکاری میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں