فیصل آباد ڈویژن میں1لاکھ 30ہزار خاندانوں میں رمضان نگہبان کارڈز تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے مستحق خاندانوں میں ”رمضان نگہبان کارڈز” کی شفاف اور تیز رفتار تقسیم کا عمل جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ29ہزار 970 خاندانوں میں کارڈ کے ذریعے 10/10 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورکی زیر صدارت بریفنگ اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیاکہ ضلع فیصل آبادمیں ایک لاکھ 43ہزار 993مستحقین میں سے 57ہزار 325، ضلع جھنگ میں 77ہزار 84خاندانوں میں سے 35ہزار 513،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 46ہزار 107میں سے 19ہزار 494، ضلع چنیوٹ میں 37ہزار 650مستحق خاندانوں میں سے اب تک 17ہزار 638بینیفشریز کو رمضان نگہبان کارڈ ان کی دہلیز تک پہنچائے گئے ہیں۔ڈویژن میں 6رمضان بازاروں میں آٹا،چینی،بیسن،دالیں،پھل،سبزیاں،چکن سمیت تمام بنیادی اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے15 فیصدرعایتی نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں