بابر’ شاہین کی خراب کارکردگی سے پاکستانی ٹیم میں خلاء محسوس ہوتا ہے’ ہرشا بھوگلے

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی جیسے عظیم کھلاڑیوں کی کارکردگی خراب ہونے پر پاکستانی ٹیم میں خلا سا محسوس ہوتا ہے۔ہرشا بھوگلے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بابر اعظم کا برسوں سے مداح رہا ہوں۔ہرشا بھوگلے نے پاک بھارت میچ میں بابر اعظم کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں، جب کوئی عظیم کھلاڑی عام ہوتا نظر آتا ہے تو برا لگتا ہے اور مجھے ڈر ہے کہ بابر اعظم عام ہوتے لگ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ سوچ رہا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں