فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید49وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور نوجوان کواغوا کر لیا’ پولیس نے ملزمان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ6ج ب کے رہائشی شمعون کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، چک جھمرہ کے علاقہ 189ر۔ب کی نسرین کی بہو (ش) کو نامعلوم ملزمان، تاندلیانوالہ کے علاقہ 613گ ب کے نور احمد کی بیٹی (ع) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ 405گ ب کے رب نواز کی ہمشیرہ (ر) کو ملزمان بشیر وغیرہ، 139گ ب کے منیر احمد کی بھانجی (م) کو ملزمان عثمان وغیرہ اور سول لائن کے علاقہ سول ہسپتال دوائی لینے کیلئے آنے والا نوجوان جاوید گھر نہ پہنچ سکا جسے 2نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ستارہ ٹاور چوک کے قریب عثمان سے جھپٹا مار کر فون، لاری اڈا ٹائروں والی مارکیٹ کے قریب لیاقت علی سے 19ہزار وفون، شیخ کالونی کے قریب احسن سے نقدی وفون، کوکیانوالہ کے قریب پی ٹی سی ایل کے کیبل چوری، چوہڑ ماجرہ قبرستان سے نعیم سے 70ہزار وفون، ایڈن ویلی کے قریب مدثر شبیر سے نقدی وفون، نیو گرین ٹائون کے عرفان سے 30ہزار وفون، عزیز فاطمہ روڈ سے قیوم سے فون، ملک پور کے قریب عرفان سے موٹرسائیکل ، نلکہ کوہالہ کے قریب عبدالسلام سے فون، القادر گارڈن کے قریب عبدالغفار سے 70ہزار وفون، 113ج ب کے شہزاد مسیح سے موٹر سائیکل، 111ج ب کے سجاد کے گھر سے بکرے، عبداللہ سٹی کے قریب شاہد سے 1لاکھ وفون، اڈا ڈجکوٹ سے آصف کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، جہانگیر موڑ کے قریب ذوالقرنین سے2لاکھ وفون، گئو شالہ موڑ کے عابد حسین سے 2لاکھ 10ہزار وفون، ناصر نگر کے ناصر سے 18ہزار، سمندری روڈ پر عبدالغفار سے 20ہزار چھین لیا، سمندری روڈ پر اکرم سے 6ہزار وفون، 75ج ب کے خورشید احمد سے 25ہزار، 119گ ب کے طیب کی حویلی سے جانور چوری، 352گ ب کے قاسم علی کی دکان لوٹ لی، 76ر۔ب کے یٰسین کے ڈیرہ سے سامان چوری، 103ر۔ب کے نیاز سے 80ہزار، 103ر۔ب کے غلام حیدر کے گھر سے سامان، 61ر۔ب کے عاصم سے 15ہزار وفون، موضع حسو کے خضر حیات کے ڈیرہ سے مویشی چوری، جلی فتیانہ کے عارف سے نقدی وفون، 390گ ب کے ندیم اقبال کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 478گ ب کے عبداللہ سے نقدی وفون، 464گ ب کے افضل حسین سے 74ہزار وفون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں محمد پورہ سے افتخار احمد، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے دانیال، ثناء پارک سے بابر رحمان، میاں چوک سے ےٰسین، جامع مسجد فاروقیہ سے عمیر عباس، علامہ اقبال کالونی کے ذوالفقار علی، 275ج ب کے خبیب خالد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصرکا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




