اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانیوں کے فیملی ٹری میں ہزاروں افغان گھس بیٹھیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔نادرا نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانی باشندوں کیخلاف حتمی آپریشن شروع کر دیا۔ ضلع راولپنڈی کے 833افرادکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا،اخبارات میں اشتہارات جاری’7روز میں متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نادراذرائع کیمطابق مذکورہ افراد پرجعلسازی سے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل ہونے کا الزام ہے،مشتبہ شناختی کارڈ رکھنے والوں کو فون کال اور پیغامات کے ذریعے بھی اطلاع دی گئی، نوٹسز جاری کرکے تمام مشتبہ افراد سے موقف سنا جائیگا، حکام کے سامنے پیش نہ ہونے والوں کی پاکستانی شہریت ختم کردی جائے گی۔




