گیس لیکیج دھماکہ’بچہ جاں بحق

کراچی (بیوروچیف) نارتھ ناظم آباد حیدری کے قریب رہائشی فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے اور آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عمارت کے دسویں منزل پر واقع فلیٹ میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو عمل اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں۔حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں، 2اسنارکل اور ایک بازر نے آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد رہائشی عمارت کو خالی کرالیاگیا، دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ بچی اور خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ادھر آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سینٹرل کو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں