ایران، امریکہ جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران، امریکا جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے۔ لڑاکا طیاروں سے بھرا دوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا براہِ راست ایرانی رہنماں کو نشانہ بنا کر ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گا۔ امریکا نے اردن کے ایئربیس پر بھی کم از کم60لڑاکا طیارے کھڑے کردیے ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں۔ ایران اس دبا کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے ایران امریکا کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔ ایران نے گذشتہ روز اقوامِ متحدہ کو خط لکھا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں