گھریلو ناچاقی پر کانسٹیبل نے پھندا لیکر خودکشی کرلی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ صدر کے علاقے حق باہو ٹاؤن میں گھریلوناچاقی پر پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق615گ ب کے رہائشی کانسٹیبل عمر حیات ولد محمد اسلم نے ایک سال قبل لیڈی کانسٹیبل سے شادی کی تھی،کچھ عرصہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہوے گئے،عمر حیات کی بیوی لیڈی کانسٹیبل نے اس کیخلاف درخواست دی تھی جس پرعمرحیات نے دل برداشتہ ہوکر گلے میں رسی ڈال کر گارڈر لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ متوفی عمر حیات جوڈیشل ریزرو پولیس لائن میں تعینات تھا اور تھانہ صدر کے علاقے حق باہو ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں