جگر کے لیے نقصان دہ غذائیں

اسلام آباد (بیوروچیف) جگر کو تندرست رکھنا مجموعی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے۔جگر کے متاثر ہونے سے اس عضو کے امراض کے ساتھ ساتھ میٹابولک ڈس آرڈر کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ویسے تو جگر کے امراض کا خطرہ بڑھانے والے تمام عناصر کی روک تھام بہت مشکل ہے مگر مخصوص غذاں اور مشروبات کے استعمال سے جگر کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔جگر کے لیے نقصان دہ غذاں کے بارے میں جان لیں۔زیادہ میٹھا کھانے کی عادت سے جگر کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس عضو کا کام ہی شکر کو چربی میں تبدیل کرنا ہے۔اگر آپ زیادہ مقدار میں چینی کا استعمال کرتے ہیں تو جگر بہت زیادہ مقدار میں چربی بنانے لگتا ہے جو اس کے اردگرد جمع ہو جاتی ہے۔چینی کی طرح میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال بھی جگر کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔زیادہ چکنائی والی غذاں کے استعمال سے بھی جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔زیادہ چکنائی والی غذائوں کے استعمال سے جگر کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور بتدریج ورم بڑھنے لگتا ہے جس سے اس عضو کو نقصان پہنچتا ہے۔زیادہ نمک والی غذائوں سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کی ایک عام وجہ ہے۔فاسٹ فوڈ میں چینی، نمک اور چکنائی تینوں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور ان تینوں کے اثرات کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔یعنی فاسٹ فوڈ سے جگر پر چربی چڑھنے کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔سرخ گوشت میں چکنائی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور زیادہ مقدار میں اس کے استعمال کے نتیجے میں جگر کے اردگرد چربی جمع ہونے لگتی ہے۔سفید ڈبل روٹی اور چاول کو بہت زیادہ پراسیس کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ان میں فائبر کی مقدار گھٹ جاتی ہے۔فائبر کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے انہیں کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے اور یہ بھی جگر کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں