6سیارے جلوہ گرہونیکا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف)28فروری کو آسمان پرایک ساتھ چھ سیارے جلوہ گرہوں گے،ماہرین فلکیات کہتے ہیں موسم صاف ہوا تو آسمان پردلکش نظارہ دیکھا جا سکے گا۔ ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کیمطابق 28فروری کو چھ سیارے مرکری، وینس، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کی شاندارپلانیٹری پریڈ ہوگی۔سورج غروب ہونے کے 30 منٹ بعد یہ دلکش نظارہ دیکھا جا سکے گا، ماہرفلکیات کیمطابق عطارد،زہرہ،زحل اور مشتری انسانی آنکھ سے جبکہ یورینس اور نیپچون کو دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے دیکھا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں