چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں کمسن بچی کے دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹرز کا اہم کارنامہ ، کامیاب آپریشن کرکے کم سن بچی کے دماغ سے رسولی نکالی دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید اور اسسٹنٹ پروفیسر ہیڈ آف پیڈریاٹک سرجری ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فیصل فیروز کی زیر نگرانی شعبہ سرجری کی جانب سے ایک سال تین ماہ کی بچی کا چار گھنٹے پیچیدہ آپریشن کرکے رسولی نکالی گئی ۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل کے مطابق پیچیدگی کے باعث بیشتر ڈاکٹرز نے آپریشن سے معذرت کرلی تھی،چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سرجری کا فیصلہ کیا اورمحنت اور تجربہ سے آپریشن کیا جو کامیاب رہا، اللہ تعالیٰ کے کرم سے مریضہ بچی بالکل ٹھیک ہے،ایسے آپریشن میں مریض کو فالج ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید اور میری ٹیم نے ہر طرح سپورٹ کیا۔ یہ پنجاب میں اپنی نوعیت کا اہم آپریشن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں