پاکستان ‘IMF مذاکرات جاری

کراچی (بیوروچیف) پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان تیسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاریآئی ایم ایف ٹیم آج دوسرے روز بھی کراچی میں اسٹیٹ بینک حکام سے مزید بات چیت کرے گی۔عالمی مالیاتی فنڈ کاوفد دو اہم قرض پروگراموں ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت مذاکرات کیلئے کراچی میں موجود ہے,قرض پروگرام کے تیسرے جائزے کیلئے پہلے مرحلے کے مذاکرات جاری ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان حکام نے وفد کے ساتھ تکنیکی ڈیٹا شیئر کر دیا۔ذرائع کیمطابق آئی ایم ایف وفد نے یو اے ای سے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ایک سال کیلئے رول اوور کرانے کا مطالبہ کیاجس کی اسٹیٹ بینک حکام نے یقین دہانی کرا دی۔ آئی ایم ایف وفد اگلے ہفتے اسلام آباد جائے گا جہاں آئندہ پیر سے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے بات چیت میں صوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،آئندہ بجٹ پر بھی ابتدائی بات چیت ہوگی۔ آئی ایم ایف وفد دورے کیدوران ٹیکس وصولی میں کمی،بجلی شعبے کے مسائل،صوبائی مالی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیرہا ہے،اگرجائزہ کامیاب رہاتوپاکستان کو تقریباً ایک ارب بیس کروڑڈالرکی قسط ملے گی، پاکستان کو یہ رقم نئے بجٹ سے پہلے اپریل تک ملنے کا امکان ہے۔ حکومت کادعویٰ ہے کہ پاکستان نیزیادہ تراہداف حاصل کرلئے،معیشت میں استحکام آیا ہے،البتہ ریونیو شارٹ فال اب بھی مسئلہ ہے،توانائی شعبے سمیت کچھ اصلاحات سست ہیں،آئی ایم ایف مشن پاکستان میں 11مارچ تک رہیگا،اس دوران مستقبل کے بجٹ اورمعاشی اصلاحات کا خاکہ بھی تیار ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں