ورچوئل اثاثے قانونی دائرے میں لانے کیلئے پیشرفت

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کے مالیاتی نظام میں ورچوئل اثاثوں کو قانونی دائرے میں لانے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سرمایہ کاروں کے تحفظ، شفافیت اور مارکیٹ کی نگرانی کو یقینی بنانیکا فیصلہ کر لیا گیا۔ رانامحمودالحسن کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے ورچوئل اثاثہ جات بل دوہزار پچیس کی منظوری دے دی۔ بل کے مطابق ورچوئل ایسیٹ سروس پرووائیڈرز کیلئے باقاعدہ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی۔ کمیٹی نے بل کی اہمیت کو ملکی فنانشل ایکو سسٹم کیلئے سنگِ میل قرار دیا۔ قائمہ کمیٹی کیاجلاس میں سینیٹرثمینہ ممتاز زہری کے توجہ دلائو نوٹس پربھی غور ہوا۔ اقوام متحدہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ پر بریفنگ کے بعد نوٹس نمٹا دیا گیا۔ قائمہ کمیٹی نے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق اعدادوشمار پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں