وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار1طالب علم جاں بحق،2زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ کے علاقہ جسوآنہ بنگلہ کے قریب تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک طالب علم جاں بحق دو بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر نعش پولیس کے حوالے کرکے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ جسوآنہ بنگلہ کے18سالہ علی حسنین اپنے دوستوں 20سالہ عبدالرحمان اور 20سالہ زاہد عثمان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کالج جا رہے تھے جب وہ جسوآنہ بنگلہ سٹاپ پر پہنچے تو جڑانوالہ سے میاں چنوں جانے والی تیز رفتار ہائی ایس ویگن نمبری4553/LESنے ٹکر ماری اور تینوں گر کر بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 18سالہ علی حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ تاہم ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونیوالے طالب علم کی نعش پولیس کے حوالے کرتے زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا اور حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں