پاک افغان کشیدگی میں شدت،سرحدی پوائنٹس پر ہائی الرٹ

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاک افغان کشیدگی انتہا پر رات باجوڑ نواگئی میں پولیس ابابیل فورس کے تین جوان گولیاں مار کر شہید کر دیئے گئے۔ بنوں شہر کی مسجد سے 10مسلح پولیس وردی میں ملبوس تین سرکاری ملازم بھائیوں کو اغواء کر کے لے گئے جن کی نعشیں مل گئیں طورخم چیک پوسٹ پر شدید جھڑپوں کے بعد اب باجوڑ وزیرستان پارہ چناء کرم سرحدی پوائنٹس پر ہائی الرٹ’ کابل پر ایک بار پھر شمالی اتحاد NRF اور دیگر طالبان مخالف گروپوں کا دھاوا’ درجنوں طالبان کمانڈرز اڑا دیئے گئے۔ NRF پاکستانی اقدامات سے خوش’ NRF نے تاجکستان ازبکستان اہم ترین حساس شاہراہ ”وافان” پر قبضہ کرنے کیلئے پاکستان کو آفر کر دی پاکستان صورتحال پر نظر ہوئے ہے کابل حکام نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ انتقام لیکر رہیں گے طالبان ترجمان ذبیح مجاہد نے TV انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کو سبق سکھائیں گے صورت حال اس وقت بے حد خراب ہے خصوصاً KPK پولیس ٹارگٹ پر ہے گزشتہ ایک ہفتے میں بنوں کرک کوہاٹ باجوڑ میں 18پولیس اہلکار شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں FC کے تین اہلکاروں کو ایمبولینس سمیت جلا دیا گیا ہے پولیس کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں