ریفائنری اپ گریڈ پر کام معطل

اسلام آباد (بیوروچیف)6ارب ڈالر ریفائنری اپ گریڈ پر کام معطل، حکومت کی پالیسی میں اہم تبدیلیوں کی تجویز، زیر التوا اپ گریڈ منصوبے کو دوبارہ فعال کیا جا سکے گا، تجویز شدہ فریم ورک IMF کے سامنے پیش کرنیکا ارادہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہو رہا ہے، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے 5ارب ڈالر نقصان سے خبر دار کردیا۔ پاکستان کی پیٹرولیم اتھارٹیز نے براون فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023میں اہم ترامیم کی تجویز پیش کی ہے تاکہ چھ ارب ڈالر کے طویل عرصے سے التوا میں پڑے ریفائنری اپ گریڈ منصوبے کو دوبارہ فعال کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں