نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیوی قتل،خاوند لہولہان

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقہ میںنامعلوم افراد کی میاں بیوی پر فائرنگ،بیوی جاں بحق جبکہ خاوند شدید زخمی ہوگیا،ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے ہو ئے فرارہوگئے۔معلوم ہواہے کہ پینسرہ روڈ گلشن کالونی گوجرہ کا عبدالرحمن اپنی اہلیہ تانیہ بی بی کے ہمراہ شہر سے موٹر سائیکل پر سوار گھر واپس جا رہاتھاکہ گھر کے قریب پہلے سے دو نامعلوم افراد موجود تھے جنہوں نے دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے ملزمان موقع سے فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاجا رہاتھاکہ تانیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئی ۔عبدالرحمن کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفرکر دیاگیا۔طلاع ملنے پر تھانہ سٹی گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں