افطاری میں پکوڑوں اورسموسے صحت کیلئے خطرناک قرار

لاہور (بیوروچیف) رمضان المبارک میں افطاری دسترخوان پکوڑوں اور سموسوں کے بغیر ادھورا سا لگتا ہے۔ یہ روایتی اشیا نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتی ہیں بلکہ روزہ کھولتے وقت فوری توانائی بھی فراہم کرتی ہیں۔ پکوڑے اور سموسیگرم اور خستہ ہونے کی وجہ سے ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے،اگرچہ یہ اشیا لذیذ ہوتی ہیں، لیکن ماہرین صحت کے مطابق زیادہ مقدار میں استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔زیادہ تیل اور کیلوریز’ معدے کی تیزابیت اور بدہضمی’ وزن میں اضافہ’کولیسٹرول بڑھنے کا خدشہ’ متوازن طریقہ کیا ہے؟’ مقدار کم رکھیں (12سموسے یا چند پکوڑے کافی ہیں) ‘ ائیر فرائر یا کم تیل میں تیار کریں۔’ ساتھ میں پھل، سلاد اور دہی شامل کریں۔پانی اور مشروبات کا متوازن استعمال کریں۔ماہرینِ غذائیت کے مطابق افطاری ہلکی اور متوازن ہونی چاہیے تاکہ معدہ اچانک بوجھ کا شکار نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں