بے گھر کو چھت دینے کا وعدہ پورا کر دیا’ مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) الحمد للہ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہار تشکر اور عجز کیا ہے اور کہا کہ اللہ کا شکرہے بے گھر کو چھت دینے کا وعدہ پورا ہواہے،ڈیڑھ لاکھ کے قریب گھر بن رہے ہیں ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پنجاب کے ہر شہری کے لئے دنیا کی جدید ترین الیکٹر وبس کاوعدہ پورا ہواہے، پنجاب میں 1100الیکٹر وبسیں آگئیں، 1500مزید لائیں گے ـوزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے علاج کی سہولت گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا وعدہ پورا ہواہے، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل سے دو کروڑ مریض فیض یاب ہوئے ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے پنجاب کے دو بڑے شہرو ں میں میٹرولانے کے وعدے پر عملد درآمد کاآغاز ہوگیا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میٹروبس پراجیکٹ شروع ہوگیاـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ پراجیکٹ کا آغازہو گیا،پہلی مرتبہ دیہات میں صفائی کے ساتھ ساتھ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روز گار ملا ہےـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے طلبہ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دینے کا وعدہ پورا ہوا،بچوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ دے دئیے ـوزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے وسائل کی کمی کے شکار بچوں کو پڑھانے کا وعدہ پوراہوا، لاکھوں بچوں کو ہونہار سکالر شپ مل گئےـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کسی بوڑھے مریض کو دوائی کے لئے لائن میں نہیں لگنا پڑتاـکینسر، کارڈیالوجی، ہیپا ٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو گھر بیٹھے دو ماہ کی میڈیسن مل رہی ہیں ـوزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے دیہات کے ہسپتالوں کو یورپی کلینک میں بدلنے کا وعدہ پورا ہوا،3ہزار مراکز صحت ہیلتھ کلینک میں بدل گئےـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہارٹ اٹیک کاعلاج متعلقہ ضلع میں ہونے کا وعدہ پورا ہوا،پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب بن گئیں، انجیو گرافی اورانجیو پلاسٹی شرو ع ہوگئیـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے پیدائشی دل کے مریض بچوں کی آپریشن کے لیے ویٹنگ لسٹ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوا ہے،10ہزار سے زائد بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگئیـوزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پنجاب میں امن وامان بحال ہواہے، سی سی ڈی اور پیف ڈک قائم ہواہے، جرائم میں 70فیصد تک کمی ہوئی،پہلی دفعہ کچے کا علاقہ مکمل واگزار کروا لیاگیاـانہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پنجاب کی ہر بیٹی کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ پورا ہواہے،ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کردئیے گئے اورپینک بٹن لگا دئیے گئےـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے پنجاب میں روز گار اورکاروبار کا وعدہ پورا ہواہے، آسان کاروبار کارڈ، فنانس سکیموں کے ذریعے نئے بزنس کھل گئے،ایک لاکھ 9ہزار سے زیادہ افراد کوروز گار مل گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں