حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا،گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کا اعلان

لاہور(بیوروچیف) صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیا۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھرکے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں، پچھلے2 مہینے میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر23,24 اضافہ اورپیٹرول میں فی لیٹر13روپے اضافہ کیا گیا تاہم ہم نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باوجود کرائے نہیں بڑھا رہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹرز سمیت ہر پاکستانی متاثر ہوتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آتا ہے، حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے تنگ آکرہم نے 10دن ملک گیر ہڑتال کی تھی، عیدکے بعد پاکستان بھرکے ٹرانسپورٹرزسے مشاورت کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں