آپریشن غضب للحق’طالبان کی ہلاکتیں415ہو گئیں

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غصب للحق کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 415افغان طالبان ہلاک، 580سے زائد زخمی ہوئے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغانستان کے اندر 46مقامات پر موثر فضائی کارروائیاں کی گئیں، ان کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کی 182چیک پوسٹس تباہ کر دی گئیں، 31قبضے میں لے لی گئیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 185ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں