43فیصد امریکیوں کی ایران پر حملے کی مخالفت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ہر 4میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی نکلا، حملوں سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد گر گیا۔ ایپسوس سروے کے مطابق27فیصد افراد نے امریکی حملوں کی حمایت جبکہ 43فیصد نے مخالفت کی۔ 29 فیصد اس بارے میں یقینی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکے۔سروے میں حملوں سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد گر گیا۔سروے میں 56فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ ٹرمپ بیرونِ ملک امریکی فوج کے استعمال کے لیے حد سے زیادہ تیار رہتے ہیں، 87 فیصد ڈیموکریٹس، 60 فیصد آزاد ووٹرز اور 23 فیصد ری پبلکنز نے بھی اسی مقف کی تائید کی۔ سروے کے مطابق 55 فیصد ری پبلکنز ایران پر حملوں کے حامی جبکہ 13 فیصد نے مخالفت کی۔44 فیصد آزاد ووٹرزکاکہنا ہے اگر تیل اورگیس کی قیمتیں بڑھیں تو جنگ کی حمایت نہیں کریں گیسروے 12 ہزار 82 افراد سے آن لائن کیا گیا، غلطی کا امکان 3 فیصد بتایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں