چاند گرہن آج

اسلام آباد (بیوروچیف) رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر1جکر 44منٹ پر ہو گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں دوپہر 2بجکر 50منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہو گا۔ شام 4بجکر 5منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا، چاند گرہن شام 4بجکر 34منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، شام 5بجکر 3منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا، شام 6بجکر 17منٹ پر جزوی گرہن کا اختتام ہو گا اور پھر رات 7بجکر 23منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے وقت گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں