پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی

کراچی (بیوروچیف) حج پروازوں کا شیڈول سامنے آ گیا، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18اپریل کو روانہ ہو گی۔وفاقی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق 18اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی، عازمین کو اگلے ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا۔سرکاری حج اسکیم کے تحت 468پروازوں سے 1لاکھ 19ہزار عازمین کو حجاز مقدس بھیجا جائے گا۔حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4پروازوں کے ذریعے مدینہ روانہ کیا جائے گا۔ جدہ کیلئے 4مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، آخری حج پرواز21 مئی کو روانہ ہو گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 ، لاہور سے 104 ،کوئٹہ 18 ملتان 34 ، سیالکوٹ 26 ، فیصل آباد 23 اور سکھر سے 5 حج پروازیں جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں