نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران پر حملے کیلئے اکسایا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کے دوران نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تہران پر حملے کیلئے اکسایا ،نیتن یاہومذاکرات کی کامیابی نہیں چاہتے تھے، ایران پر حملہ کرنے کا امریکی فیصلہ نیتن یاہو کے لیے ایک فتح تھی، امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے بھی ٹرمپ کوایران پر حملے سے متعلق غلط بریفنگ دی ،ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ جنرل کین نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی فوجی کارروائی ”آسانی سے جیتی جانے والی چیز” ہو گی۔ انتظامیہ کے دیگر حکام نے بھی قانون سازوں کے ساتھ نجی نشستوں میں اسی طرح گمراہ کن باتیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں