ایران کی سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کی تردید

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی نائب وزیرخارجہ ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا۔ایک بیان میں ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ایرانی نائب وزیر خارجہ نے امریکا اور اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ امریکا اور اسرائیل ان حملوں کا کیا جواز پیش کر سکتے ہیں؟۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پرحملہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں