سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سائبر حملوں کا خطرہ مزید بڑھ گیا جس کے پیش نظر نیشنل سرٹ ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔ نیشنل سرٹ کی جانب سے حساس اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی،ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے حکومتی، دفاعی اور مالیاتی ادارے ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں جب کہ ڈیپ فیکس، سپیئرفشنگ اور ڈی ڈی اوایس حملوں کا بھی خدشہ ہے۔ سرکاری سوشل میڈیا اکانٹس بھی ہیک ہونیکا خطرہ ہے، بینکنگ اور فنانشل سسٹمز کو رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے، سرکاری ملازمین اور عوام مشکوک لنکس، ایپس سے محتاط رہیں۔ ملٹی فیکٹر آتھنٹی کیشن اور فوری سسٹم اپڈیٹس لازمی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صارفین اور سرکاری ملازمین غیرمصدقہ ایپس ڈان لوڈ نہ کریں، ڈیپ فیکس اور جعلی خبروں کے ذریعے نفسیاتی جنگ کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری میں آئی ٹی ٹیمز کو فوری تھریٹ ہنٹنگ اور سیکیورٹی آڈٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے اس سے قبل پاکستان کے نجی چینل جبکہ پاکستان نے بھارت کے بھی ایک نجی چینل کو ہیک کیا اور اپنے اپنے پیغامات نشر کیے ہیں ۔ اس وقت سائبر اٹیکس زیادہ شروع ہوچکے ہیں ۔ عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں