چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ کے شہری مردہ مرغیاں کھانے سے بچ گئے، بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بنادی. ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے محمد والا جھنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے3ہزار 300کلو مردہ مرغیاں تلف کرکے مقدمہ درج اورسپلائر گاڑی ضبط، ڈرائیور ملزم نعمان ولد محمد اکرم کو جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ سپلائر مزدا نمبری RKI-146کی چیکنگ کر کے مرغیاں برآمد کی گئی، پولٹری ویسٹ میں مردہ مرغیاں چھپا کر ترسیل کی جارہی تھی، سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ نے موقع پر مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کرکے انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دی گئیں، سپلائر کے پاس لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئی، بیمار ناقص گوشت کا استعمال موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے. ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعل ساز مافیا زیادہ منافع کیلالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے، شہری گوشت سمیت بنیادی اشیا کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری ہے، شہری جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں۔




