برتھ رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ بلدیات نے برتھ رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی تجویز تیار کرتے ہوئے اس حوالے سے سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔محکمہ بلدیات کے مطابق برتھ رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی یہ تجویز مستقل بنیادوں پر پیش کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال کابینہ نے برتھ رجسٹریشن فیس ایک سال کے لیے معاف کرنے کی منظوری دی تھی۔محکمہ بلدیات نے اب فیس کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری چیف سیکرٹری پنجاب آفس کو ارسال کی ہے، جہاں سے اسے مزید منظوری کے لیے وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق تجویز کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور بچوں کی پیدائش کی بروقت رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں